پاکستان
Trending

دہشت گردوں کا بلوچ خواتین کو ڈھال بنانا بزدلی کی انتہا ہے، لاحاصل جنگ کا باب بند ہو رہا ہے: سرفراز بگٹی

 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ‘بلوچیت’ کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے اور خواتین کے استحصال کی شدید مذمت کی ہے۔ کوئٹہ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے غیور عوام اب دہشت گردی کے بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں اور دشمن اب پسپائی کی راہ پر ہے۔
وزیراعلیٰ نے خودکش بمبار خاتون ‘لائبہ’ کی گرفتاری کو سکیورٹی فورسز کا ایک بڑا معرکہ قرار دیتے ہوئے کہادہشت گرد اپنی بزدلی چھپانے کے لیے اب بلوچ خواتین کو ڈھال بنا رہے ہیں اور انہیں خودکش حملوں کے لیے اکسا رہے ہیں۔لائبہ کی گرفتاری سے صوبے کو ایک ہولناک تباہی سے بچا لیا گیا ہے، جس پر تمام سکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
سرفراز بگٹی نے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی اور غیر قانونی مہاجرین پر سخت موقف اپنایاپاکستان میں بدامنی پھیلانے والے تمام بڑے دہشت گرد اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔ غیر قانونی افغان مہاجرین کو نکالنا ریاست کا اٹل فیصلہ ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بلوچ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس لاحاصل جنگ کا ایندھن بننے سے انکار کر دیں جس میں انہیں دھکیلا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی ہی بلوچستان کا مقدر ہے اور ریاست کی رِٹ کو چیلنج کرنے والے اب کہیں پناہ نہیں پا سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button