پاکستان
Trending

دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام: بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار، ‘فتنہ الخوارج’ کا نیٹ ورک بے نقاب

 

کوئٹہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار خاتون ‘لائبہ’ نے دورانِ تفتیش دہشت گردوں کے پورے نیٹ ورک کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، جس سے کئی لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
گرفتار خودکش بمبار لائبہ نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اسے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے باقاعدہ تیار کیا گیا تھا۔ اس کے بیان کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔ لائبہ کا تعلق ضلع خضدار سے ہے۔ اس نے بتایا کہ گزشتہ سال جولائی میں اس کا رابطہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرناک کمانڈر ابراہیم عرف قاضی سے ہوا۔
کمانڈر ابراہیم نے لائبہ کو خودکش حملے کے لیے تیار کیا اور اس کی اس حد تک ذہن سازی کی کہ وہ انسانی جانوں کے ضیاع اور خودکش دھماکے کے لیے رضامند ہو گئی۔ لائبہ کو یہ ٹارگٹ بھی دیا گیا تھا کہ وہ اس نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے مزید لڑکیوں اور خواتین کو خودکش حملوں کے لیے تیار کرے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لائبہ کی گرفتاری دہشت گردوں کے عزائم پر کاری ضرب ہے۔ اس کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں صوبے میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خفیہ سیلز کو ٹریس کرنے میں بڑی مدد ملی ہے اور کئی مشکوک افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
گرفتار خاتون نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر خواتین کو ان کے انجام سے باخبر کیا اور پیغام دیا میں تمام خواتین سے کہتی ہوں کہ وہ ان دہشت گردوں کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کسی بھی غلط یا غیر قانونی کام میں ملوث نہ ہوں، یہ راستہ صرف اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کی تباہی کی طرف جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button