پاکستان
Trending

’جوانوں کا عزم اور شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر ہیں‘:عسکری قیادت کا قوم کو عید کا پیغام

 

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان نے عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کو شکر گزاری اور ہمدردی کا مظہر قرار دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، عسکری قیادت بشمول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغام میں اہلخانہ سے دور سرحدوں پر مامور جوانوں کی ہمت کو سراہا۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کے خاندانوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کے ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
پیغام میں عید کو اتحاد اور یگانگت کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن و برکت کی خصوصی دعا کی گئی۔ عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کا دفاع ہر قیمت پر مقدم رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button