بین الاقوامی
Trending

"امریکا اپنی سفارتی برتری کھو چکا”، ہیلری کلنٹن کا ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم پر عدم اعتماد

 

واشنگٹن: سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی حکمتِ عملی کو "ناکام” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن اس وقت تہران کے مقابلے میں اپنی تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر کھڑا ہے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور مذاکرات کے بے نتیجہ رہنے سے امریکہ کا عالمی اثر و رسوخ متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا امریکا اب وہ طاقتور کھلاڑی نہیں رہا جو میز پر اپنی شرائط منواتا تھا، ہم نے اپنی سفارتی برتری گنوا دی ہے۔
ہیلری کلنٹن نے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جیرڈ کشنر اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس اور پیچیدہ معاملات کے لیے ناتجربہ کار افراد کا انتخاب کرنا امریکی مفادات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
سابق صدارتی امیدوار کا ماننا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ان پالیسیوں نے ایران کو مزید جارحانہ ہونے کا موقع دیا ہے، جبکہ امریکہ دفاعی پوزیشن پر آنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خارجہ پالیسی کو سیاسی وفاداریوں کے بجائے پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر چلایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button