پاکستان
Trending

سفارتی تعلقات میں تیزی: وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات آج ہوگی

 

جدہ : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ رائل ٹرمینل پر پہنچنے پر سعودی حکام کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوئی نے وزیراعظم کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور سینئر حکومتی عہدیداروں کا وفد بھی موجود ہے، جو مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بات چیت میں شریک ہوگا۔وزیراعظم کے اس دورے کی سب سے اہم کڑی آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات ہے۔
سفارتی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی معاشی استحکام کی کوششوں اور برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button