پاکستان
Trending

جدہ سے دوحہ تک امن کی لہر: وزیراعظم کے ‘پیس مشن’ کو سعودی ولی عہد کی مکمل تائید حاصل

 

جدہ: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان جدہ میں ہونے والی ملاقات نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بریفنگ کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستان کے کلیدی اور مخلصانہ کردار کی تعریف کی اور اسے خطے کی ضرورت قرار دیا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا، جسے ولی عہد نے سراہا۔ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری کے ایک جامع "روڈ میپ” پر اتفاق کیا ہے جو پاک-سعودی معاشی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button