بین الاقوامی

ترکی سے طرابلس جانے والا طیارہ حادثے کا شکار، لیبیا کے آرمی چیف عملے کے 4 افراد سمیت جاں بحق

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس جانے والا ایک طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ حادثہ طیارہ 30 منٹ کی پرواز کے بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے بعد پیش آیا۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق، طیارہ شام 8 بج کر 10 منٹ پر ایسن بوغا ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا، لیکن 8 بج کر 52 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ ترک میڈیا کے مطابق، طیارہ حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، لیکن اس سے دوبارہ رابطہ نہیں ہو سکا۔ بعد ازاں، طیارے کے ملبے تک رسائی حاصل کر لی گئی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں لیبیا کے فوجی سربراہ جنرل محمد علی احمد الحداد، بریگیڈیئر جنرل محمود القتاوی، مشیر الاساوی، اور لیفٹیننٹ جنرل الفطوری شامل ہیں۔ لیبیا کے وزیراعظم نے اس سانحے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے "ایک بڑا قومی المیہ” قرار دیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق، طیارہ روانہ ہونے کے بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا تھا، اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارہ انقرہ واپس جانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم اس سے قبل یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے کے بعد ترکی اور لیبیا کی حکومتوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس سانحے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button