پاکستان
Trending

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے "تاریخی معاشی پیکیج”: 5 ارب ڈالر کی بدولت ادائیگیوں کا بحران ختم

 

واشنگٹن / اسلام آباد: پاکستان کو درپیش سنگین معاشی چیلنجز کے دوران برادر ملک سعودی عرب ایک بار پھر "مسیحا” بن کر سامنے آگیا ہے۔ سعودی حکومت نے مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر کا ریلیف فراہم کر کے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو ناگزیر سہارا دے دیا ہے، جس سے ڈیفالٹ کے تمام خدشات دم توڑ گئے ہیں۔
ایک پروقار تقریب میں، جہاں عالمی مالیاتی اداروں کے مندوبین بھی موجود تھے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی (SFD) کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط ہوئے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ سعودی عرب نے مزید 2 ارب ڈالر کی نقد رقم پاکستان کو منتقل کر دی ہے، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک نے کر دی ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان کو اسی ماہ متحدہ عرب امارات (UAE) کو ساڑھے 3 ارب ڈالر کی بھاری رقم واپس کرنی ہے اور یو اے ای کی جانب سے تاحال رول اوور کی منظوری نہیں ملی تھی۔ سعودی عرب کے اس بروقت اقدام نے پاکستان کو اس بڑے معاشی دباؤ سے نکال لیا ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے معاہدے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا "سعودی عرب کا یہ تعاون پاک سعودی مضبوط اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 5 ارب ڈالر کی اس سپورٹ سے پاکستان کا مالیاتی استحکام برقرار رہے گا اور عالمی منڈیوں میں ہمارا کریڈٹ اسکور بہتر ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اسی ماہ یورو بانڈز کی مد میں 1.2 ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کامیابی سے مکمل کی ہے، جس کے بعد سعودی پیکیج ملکی معیشت کے لیے آکسیجن ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button