پاکستان
Trending

پاکستانی سفارتکاری کی عالمی سطح پر گونج: پولینڈ کا ایران امریکہ جنگ بندی میں اسلام آباد کے کردار کو خراجِ تحسین، اسحاق ڈار کو دورہ پولینڈ کی دعوت

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو بھرپور طریقے سے سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پولش وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کو یقینی بنانے میں پاکستان نے ایک انتہائی ذمہ دار اور موثر ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
پولینڈ نے پاکستان کی سفارتی بصیرت کو سراہتے ہوئے اسے خطے کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اس رابطے میں دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو جون 2026 میں پولینڈ کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button