اسلام آباد :ایرانی وزیر خارجہ کی اہم دورے پر پاکستان آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم شاہراہوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔
حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ریڈ زون اور اس کے توسیعی حدود کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ کسی بھی عام گاڑی کو اس علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ اہم چوراہوں پر پولیس کے اضافی دستے تعینات ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کی نشاندہی کر دی ہے تاکہ شہری پریشانی سے بچ سکیں۔جی-5، جی-6، جی-7، ایف-6 اور ایف-7 کے مکینوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آمد و رفت کے لیے عام راستوں کے بجائے متبادل روٹس استعمال کریں۔ مذکورہ سیکٹرز کے رہائشی راولپنڈی جانے یا وہاں سے آنے کے لیے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو کا راستہ اختیار کریں۔




