اسلام آباد: معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے قومی اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
شوبز انڈسٹری، بزنس کمیونٹی، سیاسی و سماجی حلقوں سمیت مختلف طبقات نے اس موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں قومی اتحاد نے اہم کردار ادا کیا۔
مختلف سماجی شخصیات اور انفلوئنسرز نے پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی اس موقع پر کہا کہ قومی سلامتی اور استحکام کے لیے تمام اداروں کا کردار اہم ہے اور ملک کی ترقی و استحکام قومی یکجہتی سے وابستہ ہے۔




