پاکستان
Trending

پاک فضائیہ کا ’ملٹی ڈومین آپریشن‘ تاریخ کا حصہ، بھارت تاحال صدمے اور حیرت کا شکار: ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف

 

اسلام آباد:ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف نے پاک فضائیہ کی حالیہ جنگی کارروائیوں کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شاہینوں نے پہلی بار ’ملٹی ڈومین آپریشنز‘ کے ذریعے دشمن کے پورے دفاعی نظام کو انٹروگیٹ (Interrogate) کیا، جس کے بعد بھارت آج تک یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسے کس طرح بے بس کیا گیا۔
ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے دشمن کی ہر چھوٹی بڑی سرگرمی کو مسلسل نوٹ کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری سرحدوں پر اس قدر مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ’سیف گارڈ‘ موجود تھا کہ دشمن کی ہمت ہی نہیں پڑی کہ وہ پاکستانی حدود کے قریب بھی پھٹک سکے۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بری اور بحری افواج کے ساتھ مل کر ایک جامع اور مربوط جنگی پلان ترتیب دیا جس نے دشمن کی چالوں کو ناکام بنایا۔ پاکستانی افواج کے دباؤ اور برق رفتار کارروائیوں نے بھارتی فوج کو لاچار کر دیا، جس کی وجہ سے اسے اپنی پوری عسکری فارمیشن کو نئے سرے سے ترتیب (Re-align) دینا پڑا۔
ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف نے دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا فضائی دفاع اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور جدید ہے۔ مئی کے معرکوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاک فضائیہ نہ صرف دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ ملٹی ڈومین میں دشمن کو مفلوج کرنے کی بھرپور طاقت بھی رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button