لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں جن کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جس دلیری سے مقابلہ کیا، اس نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
عظمیٰ بخاری نے قوم کے بلند حوصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "جنگ کے دوران کسی ایک پاکستانی کے چہرے پر بھی پریشانی کے آثار نہیں ملے، کیونکہ قوم کو مکمل ادراک تھا کہ ہمارے جری محافظ سرحدوں پر پہرہ دے رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کا بے مثال جذبہ اور عوام کی محبت مل کر ملک کو ہر چیلنج سے نمٹنے کے قابل بناتی ہے۔




