بین الاقوامی
Trending

شی جن پنگ اور پیوٹن کا بیجنگ میں اہم ترین اجلاس؛ ایران امریکا جنگ بندی اور منصفانہ عالمی نظام کا مطالبہ

 

بیجنگ:چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں وفود کی سطح پر اہم مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور عالمی امن کو درپیش خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی صدر نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی تباہ کن ہوگی، ایران اور امریکا کے درمیان فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔
شی جن پنگ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نظام اس وقت ‘جنگل کے قانون’ کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے، جس کا حل صرف مذاکرات ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جنگ کے خاتمے سے عالمی تجارتی نظام میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے گہرے اسٹریٹجک تعلقات موجودہ بحران میں عالمی استحکام کے ضامن ہیں۔اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا چین پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ چینی افواج کے مسلح دستوں نے انہیں شاندار گارڈ آف آنر اور روایتی سلامی پیش کی، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button