تہران: ایران نے بین الاقوامی تجارتی راستے آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے ایک نئے کنٹرول زون کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اس علاقے سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے تہران سے پیشگی منظوری لینا فرض کر دیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق، ‘خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی’ نے ام القوین سے قشم جزیرے تک سمندری حدود میں ایک نئی لائن وضع کی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس نئے زون کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام تر بحری آمدورفت ایرانی کنٹرول کے تابع ہوگی اور کسی بھی جہاز کو پیشگی اجازت نامے اور رابطے کے بغیر اس حدود کو پار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔




