پاکستان
Trending

لگت بلتستان الیکشن: 21 نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری، پیپلز پارٹی کی برتری، آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر برقرار

 

گلگت : گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اب تک 24 میں سے 21 نشستوں کے نتائج مرتب کر لیے گئے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 9 نشستوں کے ساتھ سرِفہرست ہے۔
انتخابی نتائج کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 4 امیدوار اب تک فاتح قرار پائے ہیں، جبکہ 7 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مار کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے حصے میں اب تک ایک نشست آئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک صرف 18 حلقوں کے فارم 47 جاری کیے گئے ہیں۔ بقیہ نشستوں پر گنتی اور نتائج کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کی وجہ سے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

پی پی پی کی اس پوزیشن پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جوشیلے انداز میں کہا کہ گلگت بلتستان میں ‘تیروں کی بارش’ ہو رہی ہے، عوام کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم یہاں اگلی حکومت تشکیل دیں گے۔ فتح پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہاں کے عوام نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف عوامی خدمت اور کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button