پاکستان
Trending

منشیات کیس کی مبینہ ڈیلر انمول عرف ‘پنکی’ کی ویڈیو لنک پر پیشی، مدعی کا بند کمرے میں بیان قلمبند

 

کراچی:کراچی کی مقامی عدالت میں منشیات کی بدنام زمانہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف زیرِ سماعت مقدمے میں آج اس وقت بڑی پیشرفت ہوئی جب عدالت نے کیس کے حساس ترین مرحلے پر مدعی کا بیان ان کیمرہ ریکارڈ کر لیا۔
کیس کی سیکیورٹی اور حساس نوعیت کے باعث ملزمہ انمول عرف پنکی کو جیل سے لانے کے بجائے ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رضوانہ مغل کی قانونی معاونت کے ساتھ، مدعی مقدمہ کا دفعہ 164 کے تحت حلفیہ بیان بند کمرے (In-Camera) میں ریکارڈ کیا گیا۔ ملزمہ انمول عرف پنکی جیل سے براہِ راست ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کا حصہ بنی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button