میکسیکوـ:فیفا ورلڈ کپ 2026 ایک نئی روایت قائم کرنے جا رہا ہے، جہاں پہلی بار ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریبات ایک ہی ملک کے بجائے تین مختلف میزبان ممالک میں منعقد کی جائیں گی۔
امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر اس 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس بار افتتاحی تقریبات کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ہر میزبان ملک اپنی ثقافت، موسیقی اور روایات کو عالمی سطح پر پیش کر سکے۔پہلی افتتاحی تقریب 11 جون کو میکسیکو سٹی میں ہوگی، جو میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان افتتاحی میچ سے قبل منعقد کی جائے گی۔
دوسری تقریب 12 جون کو ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے میچ سے قبل شیڈول ہے، جس میں ثقافتی رنگوں اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے کینیڈا کی شناخت کو اجاگر کیا جائے گا۔تیسری اور آخری افتتاحی تقریب 13 جون کو لاس اینجلس میں ہوگی، جہاں امریکا اور پیراگوئے کے میچ سے قبل جدید اسٹیج شو اور عالمی فنکاروں کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔
افتتاحی تقریبات کے بعد ٹورنامنٹ کے باقاعدہ مقابلے شروع ہو جائیں گے اور عالمی فٹبال شائقین کی نظریں کھیل کے میدان پر مرکوز ہو جائیں گی۔
0 11 1 minute read




