گلگت: گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کے درمیان گلگت میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکومتی ڈھانچے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ملاقات میں ممکنہ اتحاد، حکومت سازی کے فارمولوں اور سیاسی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ دونوں جماعتوں نے موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں وفود نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت سازی سے متعلق تمام تجاویز اپنی مرکزی قیادت کے سامنے رکھی جائیں گی، جہاں سے آئندہ سیاسی لائحہ عمل اور ممکنہ اتحاد کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل میں آئندہ دنوں کے دوران اہم پیش رفت متوقع ہے۔




