پاکستان
Trending

خزانہ کمیٹی نے سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز منظور کر لی

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔

اجلاس کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً یوٹیوب، سے حاصل ہونے والی آمدن جب غیر ملکی کرنسی کی صورت میں مقامی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی تو اس پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والی مجموعی آمدن کا حجم تقریباً 10 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث اس شعبے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

دریں اثنا، قائمہ کمیٹی نے ایکسپورٹرز پر عائد ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دے دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کے بعد ان پر باقاعدہ عمل درآمد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button