پاکستان
Trending

ریب طبقے کیلئے پیٹرول ریلیف، سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن مفت

غ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی پیٹرولیم سبسڈی سکیم کے تحت غریب اور متوسط طبقے کے لیے رجسٹریشن کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا، سکیم میں رجسٹریشن کے لیے بھیجا جانے والا میسیج مفت کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑی رکھنے والے افراد کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

حکومت کے مطابق سکیم کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا ہوا ہے اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن میسیج مفت کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو سکیم تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

حکومت کے مطابق وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کے ذریعے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے دباؤ سے ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button