پاکستان
Trending

عالمی منڈی میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کریں گے، پٹرولیم قیمتوں پر متوازن پالیسی اختیار کی جا رہی ہے: علی پرویز ملک

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے میں متوازن حکمتِ عملی اختیار کر رہی ہے اور کسی بھی شعبے کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اب تک ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق رواں ہفتے عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 98.35 ڈالر سے 91.68 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔ حکومت عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات صارفین تک منتقل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے استحکام کو بھی برقرار رکھا جائے اور کسی ایک شعبے پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button