پاکستان
Trending

جیلیں اصلاح اور بحالی کا مرکز بنیں: مریم نواز

 

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جیل اصلاحات سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل نظام کا بنیادی مقصد سزا نہیں بلکہ قیدیوں کی اصلاح اور بحالی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قید تنہائی اور جیل کے سخت حالات قیدیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر گہرے اثرات ڈالتے ہیں، اس لیے جیل اصلاحات میں انسانی پہلو کو خصوصی اہمیت دینا ضروری ہے۔ ان کے مطابق قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت جیلوں میں اصلاحات کے ذریعے قیدیوں کو بہتر ماحول دینے اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button