پاکستان
Trending

نیویارک: پاکستان اور سری لنکا کا انسداد جرائم و امیگریشن معاملات میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

 

نیویارک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سری لنکن ہم منصب سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں انسداد منشیات کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور معلومات کے تبادلے کے نظام کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے پولیس ٹریننگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، جعلی پاسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے والوں کے خلاف اقدامات اور سرحدی و سفری نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button