میکسیکو :فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ میں انگلینڈ نے پہلے گول کے ذریعے برتری حاصل کی، تاہم ارجنٹینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ سپین سے ہوگا۔ اسپین نے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
دوسری جانب سیمی فائنل میں شکست کے بعد انگلینڈ اب تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس کے مدمقابل ہوگا۔




