بنوں: بنوں اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن ان دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا جو بنوں میں پولیس کے خلاف حملوں، دہشت گرد سرگرمیوں اور خودکش بم دھماکے میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے معاون نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے بعد مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کیے، جن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔




