بین الاقوامی
Trending

مذاکرات کا راستہ کھلا ہے، ایران نے معاہدہ نہ کیا تو نتائج سخت ہوں گے: مارکو روبیو

 

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار ہے، تاہم ایران کی جانب سے ابھی تک معاہدے کے لیے واضح آمادگی نظر نہیں آ رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کا موقع دیا جا رہا ہے، لیکن اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال مزید مشکل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ماضی میں معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد خود ہی ان کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے، اس لیے تہران کو سنجیدہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، جبکہ حوثیوں کو اس معاملے سے دور رہنا چاہیے۔

مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے ایشیا کے سمندری پانیوں میں چینی سرگرمیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button