بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کو ابراہیمی معاہدوں سے جوڑ دیا

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدے کو ریاض کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کیا جائے گا، تاہم اس کے لیے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونا ضروری ہوگا۔

امریکی صدر کے مطابق مجوزہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، جبکہ اس میں جوہری مواد کی افزودگی شامل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا غیر افزودہ سول جوہری تنصیبات کے قیام کے خلاف نہیں ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے سول جوہری معاہدے موجود ہیں۔

ٹرمپ نے حوثیوں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ آئندہ حملے پر ایران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسی صورت میں ایران اور حوثیوں کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button