ٹانک: ضلع ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جسے حفاظتی دیوار سے ٹکرایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12خارجیوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کو بھی نشانہ بنا کر ختم کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 15 اہلکار شہید ہوئے، جن میں 12 سکیورٹی اہلکار، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک افسر شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔




