پاکستان
Trending

بھارت بیانات اور سیاسی پروپیگنڈے سے کشمیر کی متنازع حیثیت نہیں بدل سکتا، خواجہ آصف

 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی پروپیگنڈے اور گمراہ کن بیانیے کے ذریعے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ قانونی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

بھارتی وزیر دفاع کے کشمیر سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے بیانات حقائق کو دھونس کے ذریعے مسخ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، جس کا حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بار بار ایسے بیانات دینے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button