کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود ساڑھے 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق پالیسی ریٹ سے متعلق فیصلہ ملکی معاشی حالات، مہنگائی کی صورتحال اور معاشی استحکام کے عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ موجودہ پالیسی اقدامات کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مہنگائی کے رجحانات، معاشی سرگرمیوں اور بیرونی مالی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ فیصلے معاشی حالات کے مطابق کیے جائیں گے۔




