بین الاقوامی
Trending

ایران سے جنگ کے خدشات، امریکی سینیٹ میں قرارداد مںظور نہ ہوسکی

 

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگ یا فوجی کارروائی میں امریکی شمولیت کو محدود کرنے سے متعلق قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں 49 سینیٹرز نے حمایت کی، جبکہ 50 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا، جس کے باعث قرارداد ایک ووٹ کی کمی سے مسترد ہو گئی۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ یا کسی بھی بڑے فوجی اقدام سے قبل امریکی کانگریس کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہو۔

قرارداد کی ناکامی کے بعد امریکی سینیٹ میں ایران سے متعلق حکومتی پالیسی، فوجی اختیارات اور جنگی فیصلوں کے اختیار پر بحث مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button