پاکستان
Trending

پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات، مریم نواز کا امریکی بزنس وفد کو تعاون کی پیشکش

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ امریکی اعلیٰ سطح کے بزنس وفد کی پنجاب میں موجودگی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

امریکی کاروباری وفد سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط تعاون معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب وہ معاشی انجن ہے جو پورے ملک کی ترقی اور نمو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ قومی جی ڈی پی میں 55.7 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جبکہ ملکی مینوفیکچرنگ میں پنجاب کا حصہ 48 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پاس نوجوان، باصلاحیت اور ہنرمند افرادی قوت موجود ہے جو پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری آسانیوں میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button