بین الاقوامی
Trending

ایران کے ساتھ مذاکرات اب واضح نتائج کے بغیر نہیں ہوں گے، مارکو روبیو

 

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کو اب ایسے مذاکرات کی توقع نہیں رکھنی چاہیے جن کا کوئی واضح انجام یا نتیجہ سامنے نہ آئے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے طویل عرصے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی اور مذاکراتی عمل کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے میں سخت اقدامات کے لیے تیار ہیں اور وہ راستہ اختیار کر سکتے ہیں جو سابق امریکی انتظامیہ نے نہیں اپنایا۔

مارکو روبیو نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ اس سے مراد صرف اقتدار کا خاتمہ نہیں بلکہ حکومتی رویے، کردار اور طرزِ عمل میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button