لاہور،راولپنڈی :لاہور اور راولپنڈی تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے۔ نتائج کے مطابق لاہور بورڈ میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ راولپنڈی بورڈ میں بھی طلبہ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
لاہور بورڈ میں قصور کی آمنہ محبوب نے 1192 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ راجن پور کے محمد قاسم نے 1191 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ جوہر ٹاؤن لاہور کی آزوا جاوید نے 1190 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
راولپنڈی بورڈ کے نتائج میں گوجرخان کے محمد منان احتشام نے 1191 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ مری کی زونیرہ طاہر 1180 نمبرز کے ساتھ دوسری اور تلہ گنگ کے محمد فصیح عبداللہ 1178 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔
بورڈ حکام کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 61.31 فیصد رہا۔ نتائج کے اجرا کے بعد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔




