اسلام آباد: بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر انہیں مبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ نے مکہ معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اہم پیش رفت کو سراہا اور مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیراعظم نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔




