پاکستان
Trending

سیلاب، سموگ اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک امریکا تعاون پر اتفاق

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قائم مقام امریکی سفیر نٹالی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں تعلیم، سکیورٹی، سرمایہ کاری، توانائی اور جدید ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سکیورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس، ڈیجیٹل اثاثوں اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے رابطے مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم، ٹیکنالوجی اور معاشی ترقی کے شعبوں میں عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں پنجاب کو سیلاب اور سموگ سے بچانے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے جدید سائنسی تحقیق، پیشگی اقدامات اور ماہرین کی معاونت سے فائدہ اٹھانے پر گفتگو ہوئی۔

قائم مقام امریکی سفیر نٹالی اے بیکر نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ اقدامات کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button