پاکستان
Trending

خاران میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: صدر، وزیر داخلہ اور سپیکر کا خراجِ تحسین

 

اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی اہم کامیابی ہے۔ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے فورسز کی کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم یکسو اور متحد ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی خاران آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے 7 خوارجیوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، صلاحیتوں اور بروقت کارروائی ک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button