کابل :افغانستان میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل ہوگئے، تاہم ملک کو بدستور سنگین معاشی اور انسانی بحران کا سامنا ہے۔ برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں غربت، بے روزگاری اور افغان عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاشی مواقع محدود ہونے کے باعث کئی افغان شہری روزگار اور بہتر مستقبل کی تلاش میں خطرناک راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ انسانی امداد میں کمی نے صورتحال مزید مشکل بنا دی ہے۔
خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیاں بھی بدستور عالمی تشویش کا باعث ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق 24 لاکھ سے زائد افغان لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ خواتین کی ملازمت اور عوامی زندگی میں شرکت پر بھی سخت پابندیاں برقرار ہیں۔
پانچ سال بعد طالبان حکومت ملک میں سکیورٹی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتی ہے، تاہم غربت، بے روزگاری، انسانی بحران اور خواتین کے حقوق سے متعلق صورتحال بدستور اہم چیلنجز ہیں۔




