پاکستان
Trending

آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کا فیصلہ کل، شاہ غلام قادر کا نام مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگیا

 

مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا، جس کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والی مشاورت کے بعد شاہ غلام قادر کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کو وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے اور ان کے انتخاب کے امکانات روشن ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں کل ارکان ووٹنگ کے ذریعے نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے، جس کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button