پاکستان
Trending

سنکیانگ: مریم نواز کاچینی ڈیری کمپنی میں ملک پروسیسنگ کا جائزہ

 

سنکیانگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سنکیانگ میں ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس کے ہیڈکوارٹر پہنچیں جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

مریم نواز نے ڈیری کمپنی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ملک پروسیسنگ کے جدید نظام کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو دودھ کی پروسیسنگ کے مختلف مراحل اور متعلقہ طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے ملک پروسیسنگ کے عمل کا ڈیجیٹل معائنہ بھی کیا اور کمپنی میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیری سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور چین کے تجربات سے استفادے کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button