پاکستان
Trending

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

 

اسلام آباد: سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام اور مزید فروغ میں سعودی سفیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے سعودی سفیر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے بھی اپنی نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button