پاکستان
Trending

خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 11 دہشتگرد ہلاک

 

راولپنڈی:بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر دونوں علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button