پاکستان
Trending

بحری وسائل کو معاشی طاقت میں بدلنے کیلئے اہم اقدامات جاری

اسلام آباد: وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان کی بلیو اکانومی میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی صلاحیت موجود ہے، جبکہ ملک سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے ذریعے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تجارت، شراکت داری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم ٹاسک فورس کا 99 نکاتی میری ٹائم روڈ میپ بحری وسائل کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ روڈ میپ کے تحت طویل المدتی اصلاحات کے ذریعے ساحلی پٹی کو قومی معیشت، علاقائی تجارت اور عالمی روابط کے فعال مرکز میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

حکومت کے مطابق میری ٹائم سیکٹر میں جاری اصلاحات پاکستان کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ عالمی بحری معیشت میں مضبوط مقام دلانے کی بنیاد بھی فراہم کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button