کھیل
Trending

بھارت اور سری لنکا میں ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئے آج بڑا مقابلہ

دبئی:ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی۔

فائنل مقابلہ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کی ٹرافی کے حصول کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button