اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کے تحت پٹرول 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبرسے ہوگا۔




