اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ اور تمام ہائیکورٹس سے اس نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کو ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت نجی ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے خلاف تین قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت کی۔
عدالت نے تینوں قیدیوں کی اپیلیں منظور کرلیں اور متعلقہ عدالتوں سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ سے توہین عدالت، ہسپتال منتقلی اور نظرثانی درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
تمام ہائیکورٹس سے بھی اسی نوعیت کے زیرِ سماعت اور دیگر متعلقہ مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے منسلک تمام کیسز آئینی عدالت سنے گی۔




