پاکستان
Trending

مہنگے پٹرول کے اثرات، چار روزہ ورکنگ ویک کی تجویز زیرِ غور

 

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت نے ایندھن کے استعمال اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے چار روزہ ورکنگ ویک کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تجویز کے تحت سرکاری و نجی دفاتر کے ساتھ ساتھ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی ہفتے کے چار دن کام ہوگا، جبکہ تین دن ادارے بند رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ اقدام کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے تناظر میں سفری اخراجات اور ایندھن کی کھپت کم کرنا ہے، جبکہ اس سے توانائی کے استعمال میں بھی کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے چار روزہ ورکنگ ویک کے ممکنہ نفاذ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

حتمی منظوری اور عملدرآمد سے متعلق فیصلہ حکومت کی مشاورت اور متعلقہ اداروں کی سفارشات کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button