پاکستان
Trending

عوام کو پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف، غریب طبقہ حکومت کی ترجیح ہے: مصدق ملک

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے، حکومت کو عوام کو درپیش مشکلات کا مکمل احساس ہے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کی اسکیم کے تحت عوام کو پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف دیا گیا ہے، جبکہ رکشہ، موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑیوں کے لیے بھی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریلیف کی فراہمی کے لیے سب سے پہلے غریب طبقے کو ترجیح دی ہے۔ 100 روپے فی لٹر ریلیف سے دیہاڑی دار طبقے کو کچھ سہولت ملے گی، حکومت عوام کو مزید ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت جس حد تک یہ بوجھ اٹھا سکتی تھی، حکومت نے اتنا بوجھ اٹھایا ہے، اس سے زیادہ بوجھ ملکی معیشت برداشت نہیں کرسکتی۔ اس وقت پٹرول پر 80 روپے لیوی اور 5 روپے کاربن ٹیکس عائد ہے، تاہم عوام کو پٹرول پر لیوی ٹیکس سے زیادہ 100 روپے فی لٹر کا ریلیف دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو عوامی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔ پاکستان جنگ رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے جبکہ سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں امن کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ آج پاکستان کو دنیا میں امن کے ضامن کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جنگ کے شعلے تھمنے سے دنیا کے غریب عوام پر معاشی بوجھ بھی کم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button