پاکستان
Trending

پی ٹی آئی احتجاج سے عوام کو مشکلات، سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں: شرجیل میمن

 

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو احتجاج کے دوران عوامی مشکلات کا خیال رکھنا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے، لیکن سڑکیں بند کرکے عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت بھی مختلف ادوار میں گرفتار ہوئی اور پارٹی نے احتجاج بھی کیے، تاہم کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا اور نہ ہی دھرنوں کے ذریعے عوام کو مشکلات میں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینرز لگانے اور ہٹانے پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہوں گے۔ شرجیل میمن کے مطابق ملک میں جمہوریت ہے، جلسے اور احتجاج ہونے چاہئیں، تاہم اس دوران عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ میں کسی کو فتنہ و فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button